ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منایا گیا

52

ایبٹ آباد، 05 فروری ( اےپی پی): ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب اللہ سمیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،مختلف محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب اللہ اور صدر ایبٹ آباد پریس سردار نوید عالم نے خطاب کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب اللہ کا کہنا تھا پاکستانی قوم مقبوضہ وادی کے کشمیری مسلمانوں کی سیاسی اخلاقی ،سماجی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگی۔کشمیری مسلمانوں کو ان کی امنگوں کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔ہندوستان کے لاک ڈاؤن سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔جس پر بین الاقوامی برادری کا بھی ضمیر سویا ہوا ہے۔عالمی برادری ہندوستان کو اس بات کا پابند بنائے وہ مظلوم کشمیریوں اپنی مرضی سے  رہنے دے۔