موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے؛صوبائی وزیر انور زیب

45

پاراچنار،25فروری(اے پی پی):صوبائی وزیر زکوۃ وعشر انور زیب  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک روزہ عوامی مشاورتی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی حلقوں کے مشران،ایم پی اے سید اقبال میاں،ڈپٹی کمشنر کرم نے خطابات میں کہا کہ علاقے کے مسائل پر بحث مباحثے کیا گیا، انہیں جلد حل کیا جائے گا۔