پاکپتن؛نجی کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں کلچرل ڈے منایا گیا،تمام صوبوں کے ثقافتی لباس کی نمائش کی

54

پاکپتن،25فروری(اے پی پی ):  نجی کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں کلچرل ڈے منایا گیا جس میں کالج کی طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی لباس پہنے اور پاکستان کے تمام صوبوں پنجان،سندھ،بلوچستان،سرحد اور خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئیے نمائشی سٹالز لگائے۔

کلچرل فیسٹول میں ثقافتی ماڈلز کی خوبصورت نمائش نے سب کو حیران کر دیا۔کلچرل فیسٹول کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانا ہے، کلچرل فیسٹول میں طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھائی چارے اور امن کے فروغ کا پیغام دیا ہے۔