نارووال؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی، کورونا کی ویکسینیش ریڈ مہم کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس

43

نارووال ، 14 فروری (ٓے پی پی ): ڈپٹی کمشنر صبااصغرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کورونا کی ویکسینیش ریڈ مہم کی پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق کی طرف سےڈپٹی کمشنر  کواجلاس میں کوروناکی خصوصی مہم اور متعلقہ افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر صبااصغر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مقررکردہ اہداف سوفیصد حاصل کریں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، افسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں اور ڈینگی کے خاتمے تک سرویلینس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس پر بھرپور توجہ بھی دی جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید اور فوکل پرسن ڈاکٹرمحمد طارق نے ڈپٹی کمشنر کوڈینگی کے حوالے سےبتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے65ہزار744گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13ہزار698 دورے کئے گئے۔ اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوروناویکسی نیشن کے حوالے سے کروناکی پہلی ڈوز 90فیصد جبکہ 77فیصد سینڈڈوزلگادی گئی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمرفاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ آمنہ احسان،سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالدجاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرمحمد یاسر،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر خالد محمود، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ ماحولیات سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو1122,سی اوزمیونسپل کمیٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔