نوشہروفیروز، 14فروری(اے پی پی )؛ مورو جمالی پیٹرول پمپ پر مسافر وین کی وائرنگ شارٹ ہونے سے وین میں آگ لگ گئی اور زوردار دھماکہ ہوا جس سے آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پمپ ملازمین کا کہنا تھا کہ ایک وین ڈرائیور نے جیسے ہی وین اسٹارٹ کی تو وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے وین میں آگ لگ گئی اور زوردار دہماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا تاہم ڈرائیور وین سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ،آگ کے شعلے اتنے تیز تھے کہ جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔











