نیب بدعنوان افراد سے ساڑھے 500 ارب روپے وصول کر چکا ہے : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

24

لاہور 16 فروری ( اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب بدعنوان افراد سے ساڑھے 500 ارب روپے وصول کر چکا ہے

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ردو بدل کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس متعلق پالیسی ہدایات جاری کردی ہیں۔صوبائی کابینہ میں کچھ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں اپوزیشن کیلئے مزید پریشانیاں آرہی ہیں۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایک روزہ دورہ پر لاہور آئے ہیں، جہاں وہ مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایکٹو ہو گئے اور مریم نواز خاموش ہو گئی ہیں، ہم بتا چکے تھے مریم نواز اور ان کے چچا کے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب فُٹ ورک کر کے اپنے لئے جگہ بنا رہے ہیں، چچا اور کزن پر فرد جرم ہونے جا رہی ہے، شہباز شریف صاحب اور حمزہ شہباز صاحب کا شکریہ جنہوں نے چپڑاسیوں کو بھی کروڑ پتی کر دیا ہے۔