وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ  وفاقی اور صوبائی کابینہ میں توسیع کی جائے گی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

11

لاہور 16 فروری ( اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ  وفاقی اور صوبائی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ردو بدل کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس متعلق پالیسی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب نے آج تک وزیراعظم یا پی ٹی آئی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی تھی، مونس الہی نے بڑی ٹائمنگ سے چھکا لگایا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہی تھا، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے پر خوش نہیں ہیں لیکن کوئی حل بتادیں، دو سے تین ماہ میں مہنگائی اور پیٹرولیم کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔