وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات

28

لاہور10فروری ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے بڑا اقدام 12نئی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت اور کہا کہ 12نئی یونیورسٹیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم کی جائیں گی یونیورسٹیوں کے چارٹر کو جلد حتمی شکل دی جائےنئی یونیورسٹیاں بننے سے دور دراز علاقو ں کے طلبہ بالخصوص طالبات مستفید ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے پنجاب کو ہائر ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گےعالمی سطح پر پنجاب کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہےصوبہ بھر میں ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جارہے ہیں،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔