لاہور، 10فروری ( اے پی پی )وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے پولیس ریفارمز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر محسن لغاری اور متعلقہ سول و پولیس افسروں نے شرکت کی کابینہ کمیٹی کا پنجاب پولیس ریفارمز سے متعلق ٹی او آرز پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کی سفارشات کیلئے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ پولیس آرڈر میں 20 سال بعد تبدیلیاں ناگزیر ہیں، پولیس ریفارمز کا مقصد اختیارات کا تعین کرنا نہیں بلکہ سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے، وزیر قانون نے سب کمیٹی کو 10 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
Home National District News وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے پولیس ریفارمز...











