لاہور 15 فروری( اے پی پی ): وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اس سال میلہ مویشیاں اپنے روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا میلہ مویشیاں کی تقریبات 10 سے12مارچ تک تین دن جاری رہیں گی تقریبات میں کرونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کے اہتمام کو یقینی بنایا جائے گا میلے کی تقریبات کو روایتی انداز میں منانے کا مقصد تقافتی و تفریحی سرگرمیوں کی کرونا سے بحالی ہے صنعتی نمائش میں گھریلو صنعتوں اور چھوٹے کاروباروں کو خصوصی نمائندگی دی جائے گی میلے میں روایتی سٹالز کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگنی کا عنصر بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن کے لیے کمیشنرز کو خصوصی پیکج مہیا کیا جائے گا خصوصی پیکج سے ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں پارکس، فٹ پاتھس،سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز جیسی تنصیبات کی مرمت وبحالی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک اور آلودگی کے مسئلہ پر کنٹرول کے لیے مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم
ٹو تک ایلیوٹڈ ایکسپریس وے تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے منصوبہ مالی منصوبہ بندی کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور ایل ڈی اے کو ہدایات بھی جاری کی۔











