سکھر، 25فروری(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے حقوق سندھ مارچ میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، اراکین اسمبلی کے ہمراہ سکھر پہنچ گئے ہیں ،سکھر ایئرپورٹ پر مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔رہنماء پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی کی رہائشگاہ پہنچیں گے۔











