پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری

39

ملتان، 22 فروری (اے پی پی ): مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری کرکے پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا یا جارہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم،محکمہ جنگلات توسیع اور سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عالمی یوم سکاؤٹس کے موقع پر تقریب شجرکاری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور ملک محمد عدنان ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ شجرکاری وقت کا ایک اہم تقاضا ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح وطن عزیز میں شجرکاری کے رحجانات کو فروغ دیا ہے، اس سے مستقبل میں ماحولیات کے حوالے سے چینلجز کا مقابلہ کیا جاسکیں گا۔

سی ایف او محکمہ جنگلات شیخ لیاقت،چیئرمین دارالامان شاہد محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہ شجرکاری کرکے ہم وطن عزیز کوخوشحالی کی طرف گامزن کررہے ہیں سول سوسائٹی فورم اور محکمہ جنگلات مل جل کر اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
فوکل چائلڈ پروٹیکشن بیوروا ٓصفہ سلیم ملک،چیف کوآرڈینیٹر سول سوسائٹی فورم گلناز کاشف،فاریسٹ آفیسر رفیق ممتاز،نصیر بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد شجرکاری مہم کا حصہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں پودے لگائیں گے۔

 بعد ازاں واک بھی کی گئی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سٹی صدر ملک محمد عدنان ڈوگر، حکیم اقبال بلوچ،فہمیدہ کبیر،عمران ممتاز خان بابا ریاض سمیت سکاؤٹس کی کثیر تعداد شریک تھیں۔