ملتان،15 فروری(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فوڈ سیفٹی ٹیم نےظفروالا نزد چناب پل پر واقع مربہ اینڈ اچار یونٹ کی چیکنگ کی اور موقع پر غیر معیاری اجزاء تلف کر دئیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ 250 کلو فنگس زدہ اچار اور 5 کلو کھلے مصالحے موقع پر تلف کردئیے گئے ہیں اورغیر معیاری اچار کی موجودگی پر پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روبے جرمانہ بھی کردیا ہے،چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں بدبودار اور فنگس لگا اچار پایا گیا ہے اچار کی تیاری کےلیے ناقابل سراغ سرکہ اور کھلے مصالحوں کی ملاوٹ کی جارہی تھی اور کہ پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں ڈی جی ۔
فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کےلیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت دشمن عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔











