گورنر سندھ ، وفاقی وزیر اطلاعات کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر آمد،والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

27

اسلام آباد ،15 فروری (اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے گھر آمد، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔