پنجاب کی سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ پالیسی 2021 پر جائزہ اجلاس

32

لاہور؛ 15 فروری ( اے پی پی ): پنجاب کی سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ پالیسی 2021 پر جائزہ اجلاس ہوا۔سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید علی مرتضی نے الاٹمنٹ پالیسی پر بریفنگ دی ۔پنجاب اسمبلی کی سفارشات کے مطابق پالیسی وضح کرنے کیلئے اقدامات پر غور اجلاس میں اسمبلی اور سیکرٹریٹ کے افسروں کے درمیان الاٹمنٹ میں امتیاز ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ جی او آرز میں الاٹمنٹ کے معاملے میں پیچیدگیاں دور کریں گےوزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر نئے جی او آرز بنانے کا پلان بنایا جا رہا ہے، سرکاری رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کیلئے سافٹ وئیر بنالیا گیا۔