ملتان، 09 فروری(اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف،پٹرولنگ پولیس پنجاب کی ہدایات پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں پروموشن امتحان لسٹ B-I کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین امتحانات ایس پی ہیڈ کوارٹر سید عمران کرامت بخاری و دیگر ممبران کمیٹی ڈی ایس پی پٹرولنگ لودہراں سعید انور اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ساہیوال محمد اکبر نے اپنے زیر نگرانی امتحانات کا انعقاد کروایا۔
تحریری امتحان کورونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے لیا گیا۔ امتحان میں پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے 117 کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواران کو بعد از لوئر کلاس ہیڈ کانسٹیبلان کے عہدہ پر ترقی یاب کیا جائے گا۔











