پیسے کی غیر قانونی منتقلی بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ نہیں دی جاتی؛ وزیر اعظم عمران خان 

50

اسلام آباد ،22 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  نے  کہا  ہے کہ پیسے کی غیر قانونی منتقلی بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ نہیں دی جاتی۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  بھارت میں منفی قوم پرستی کو فروغ دیا جارہا ہے،کسی قوم کے کلچر کو کچلنا اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے بہتر تعلقات انسانیت پر اچھے اثرات مرتب کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو غربت سے نکالنا اور انصاف کی بالادستی  میرا مشن ہے ،تجارت پر توجہ ہے اور کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سرد جنگ اور پابندیاں  ترقی پزیر ممالک کے لیے رکاوٹ پیدا کرتی ہیں  ۔