چترال، ائرپورٹ سڑک کیساتھ نکاسی کیلئے نالے بنانے کا مطالبہ

72

چترال۔15فروری  (اے پی پی):چترال میں محکمہ سی ایڈ ڈبلیو ( مواصلات )نے تین کروڑ روپے کی لاگت سے ڈھا ئی  کلومیٹرایئر پورٹ روڈ  بنایا مگر سڑک کے کنارے نہ فٹ پاتھ ہے نہ نکاسی کا نالہ جس کے باعث سڑک خراب ہونے کیساتھ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے نالی نہ ہونے کی وجہ پہاڑوں سے آنے والا پانی سڑک کے اوپر بہنے سے یہ  سڑک جلد  خراب ہو جائے گی ،       لوئیر چترال میں محکمہ  سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشین اینڈ ورکس  نے پچھلے سال  ڈھائی کلومیٹر  ائیرپورت روڈ بنایا جس پر تقریباً  ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت آئی     مگرسڑک کے کنارے  پانی کی نکاسی کا نالہ  ادھورا چھوڑ دیا  گیا جس کی وجہ سے پانی سڑک پر بہنے سے سڑک خراب ہو رہی ہے اور عوام کو مشکات در پیش ہیں ، چترل کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  اس سڑک کیساتھ نکاسی کیلئے نالے بھی  تعمیرکیئے جائیں تا کہ سڑک کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں ۔