چینوٹ،25 فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ جشن بہاراں کے حوالے سے ہاکی سٹیڈیم سیٹلائٹ میں سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ جات میں ضلع بھر کے سکولوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا،طلباء و طالبات نے پریڈ مارچ بھی پیش کیا۔طلبا نے لوک رقص پیش کر کے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا،سپورٹس گالا کے موقع پر گھوڑا ڈانس کا انعقاد بھی کروایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،شہر میں سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے،اس حوالے سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔
اس موقع پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان ،سی ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر ضلع کے افسران و اساتذہ اکرام بھی موجود تھے۔











