ملتان: کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

22

ملتان، 25 فروری (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی ملتان ڈویژن میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری ہے،اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت  میں  ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  نے قومی تعمیر نو کے محکوموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی  ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے،مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں، ڈپٹی کمشنرز از خود فیلڈ میں سکیموں کی مانیٹرنگ کریں۔ ناقص میٹیریل، سست روی پر متعلقہ افسر کو شوکاز دیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بتایا کہ ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 710 سکیمیں، سی ڈی پی کی کی 349 سکیمیں،دیہی رسائ پروگرام کی 19 پائیدار ترقیاتی گولز پروگرام4 کی 963 سکیمیں جاری ہیں۔ڈویژن میں ترقیاتی پروگراموں کے تمام جاری، نئ اور تمام پروگراموں کے متعدد فیز کی 180 ارب33 کروڑ روپے کی 4411 سکیمیں جاری ہیں۔ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے 22 انسپکشن کئے اور 3 شوکاز نوٹس دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ شہر کے پارکس، سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ترقیاتی محکمے بھرپور استعداد کار سے کام کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز وہاڑی،خانیوال اور لودھراں سے متعلقہ منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔