کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کا قیام حکومت اور فوج کی معاونت کی روشن مثال ہے، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

33

کوئٹہ02 فروری(اے پی پی):  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر ہونے والے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں انسٹیٹیوٹ کے بجٹ برائے سال 2021-22، مطلوبہ افرادی قوت کی بھرتی، ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے سیلیری پیکیج اور ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، اور بورڈ کے دیگر اراکین نے بھی شریک کی, سیکرٹری صحت نے اجلاس کو انسٹیٹیوٹ کی پیش رفت اور ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ کو خودمختار طریقہ سے بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلایا جائے گا انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کا 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس کے لیے یو اے اے ای کی حکومت نے مالی تعاون فراہم کیا ہے حکومت بلوچستان نے پاک فوج کی معاونت سے جدید طرز کا شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ قائم کیا ہے جو 120 بستروں پر مشتمل ہے جہاں صوبے کے عوام کو امراض قلب کے جدید علاج کی سہولیات فراہم ہونگی اور عوام کو علاج کے لیے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے پر 3 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے جس کے ساتھ 15 بی ایچ کیوز کو ابتدائی طور پر سیٹلائٹ نظام کے ذریعے انسٹیٹیوٹ سے منسلک کیا جائے گاانسٹیٹیوٹ میں کارڈیالوجی، کارڈیک سرجری،بچوں کی کارڈیالوجی، ریڈیالوجی،نیوکلیئر میڈیسن اور پیتھالوجی کی سہولیات دستیاب ہوں گی وزیراعلیٰ نے انسٹیٹیوٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر یو اے ای حکومت کے گراں قدر تعاون اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے جو صوبائی حکومت اور پاک فوج کی معاونت کی ایک روشن مثال ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائے گی اور ایسے منصوبے شروع کرے گی جو مفاد عامہ کے ہو ں اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسٹیٹیوٹ کی کامیاب تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت یو اے ای، اور پاک فوج کی معاونت کو قابل اطمینان قرار دیا انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ امراض قلب کے مریضوں کے علاج و تشخیص میں ایک اہم سنگِ میل ہے جسے کامیابی سے عبور کیا گیا۔