ملتان 03 فروری )اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن بارے جائزہ اجلاس ہوا۔
کمشنر کا چاروں اضلاع کو ریڈ1,2 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز فیز1,2 میں ٹارگٹ سے بڑھ کر اہداف حاصل کرنا لائق تحسین ہے اور کہا ڈپٹی کمشنرز ، محکمہ صحت نے قومی ذمہداری کا ثبوت دیا ہے، کمشنر کی RED3 میں بھرپور قومی جذبے کیساتھ کام کرنے کی ہدایات جاری کی اور انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز فیز3 یکم فروری تا 14 فروری، 7 مارچ تا 20 مرچ تک جاری رہے گی ۔
کمشنر نے کہا کہ گھر گھر مہم میں تمام شہریوں کو ویکسین لگاکر اس موذی مرض سے تحفظ فراہم کریں گے اور کہا ملتان سمیت تمام اضلاع سے عوامی خدمت کے جذبے کے تسلسل کی توقع ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام اہداف کو مفاد عامہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور کہا انسداد ڈینگی سرویلنس جاری رکھیں، عوامی آگاہی مہم چلائیں کمشنر کا سکولوں میں زیرو پیریڈ میں ڈینگی، کورونا، صفائی بارے درس کی ہدایات جاری کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز، سی اوز ہیلتھ موجود تھے۔











