ماہ صفائی مہم؛ ملتان شہر کی16 بڑی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی مکمل

66

ملتان ،3فروری(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ماہ صفائی مہم جاری ہے، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ماہ صفائی مہم کے لئے تشکیل دئیے گئے پلان  پر عملدر آمد کے لئے پُرعزم ہے۔شہر کی16 بڑی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے،شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز کے ساتھ سکریپنگ اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا گیا۔

اس کے عللاوہ گرین بیلٹس کی بھی  صفائی کی گئی ہے  جبکہ بڑے چوکوں پر خوبصورتی کے لئے  لائم لائننگ بھی کی گئی۔ماہ صفائی پلان کے تحت شہر کی یونین کونسل 35اور36 میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا جبکہ  شہر بھر میں معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری رہا۔

کمپنی کے  کمپلینٹ سنٹر کے اوقات صبح7 بجے سے سہہ پہر 4.30 بجے تک مقرر کر دئے گئے ہیں۔شہری کمپلینٹ سنٹر کے نمبر  1139 اور واٹس ایپ نمبر 9215555-0305 پر صفائی بارے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہ صفائی مہم 28 فروری تک جاری رہے گی۔