سکھر،21فروری (اے پی پی):سکھر میں خصوصی بچوں کی بحالی کے ادارےکے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرزاق عباسی نے کہا ہے کہ کھیل طلبہ کی جسمانی نشونما کے ساتھ ذہنی نشونما کیلئے بھی بہت ضروری ہے،خصوصی بچوں کو اسپورٹس کی ضرورت ہوتی ہے اسے مزید وسط دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں خصوصی بچوں کیلئے وی آئی سی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں خصوصی بچوں نے کھیلوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ ایسے مزید بڑے ایونٹ کرائے گا تا کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی ہو انہوں نے تمام فریکل انسٹریکٹر ز کی تعریف کی جنہوں نے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا ۔
خصوصی بچوں کے سپورٹس ویک میں وی آئی سی سینٹر اور ایچ آئی سی نے مشترکہ فرسٹ پوزیشن ،آئی ڈی سینٹر نے سیکنڈ پوزیشن ،پی ایچ سینٹر اور آر سی پی ایچ سینٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسپورٹس ویک میں ڈسٹرکٹ سکھر کے پانچ سینٹر وں کے طلبہ و طالبات نے رسہ کشی،100 میٹر ریس، میوزیکل چیئر، اسپون ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا اور خوب داد وصول کی آخر میں خصوصی بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالقدوس میمن، اطرخان بھیو ، سید ذاکر شاہ ، محمد علی گبول نے بھی خطاب کیا تقریب میں سلیم کھوسو ، زاہد سعید ، خلیل احمد ، غلام فرید ، عباس شاہ ، رئیس ابڑو، صائقہ انور ، جہانزیب پٹھان و دیگر شامل تھے۔











