ہرنائی،23 فروری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سردار رفیق ترین نے ڈی سی آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار رفیق ترین نے کہا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی ماحول کی بہتری کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات سے مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں، بہترین ماحول اور آلودگی کا خاتمہ تندرستی کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہرنائی اربن و گردونواح میں بیس ہزار سے زائد درخت لگائے جائینگے،جنگلات و درخت انسانی زندگی کی بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے۔
ڈی ایف او بخت اللہ کاکڑ نے کہا کہ شجر کاری مہم میں حصہ لے کر بلین ٹری پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔
شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب کے دوران ایس ڈی او وائلڈ لاائف ذاکر مری وضلعی آفیسران نے بھی پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔











