سکھر؛ آئی بی اے یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے “آل پاکستان انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ”کا انعقاد

91

سکھر،23فروری(اے پی پی ):سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے تعاون سے “آل پاکستان انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ (2021-22)” کی میزبانی کر رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے 13ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

چیمپئن شپ میں حصہ لےنے والی ٹیمیں میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن((IBAکراچی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، پشاور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، اقراءیونیورسٹی کراچی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی  آف سینٹرل پنجاب لاہور، سپیریئر یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، پنجاب یونیورسٹی، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی شامل ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسد حسین شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نے تمام شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کو خوش آمدید کہا، شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر شازمان خان نے چیمپئن شپ کی تفصیل سے آگاہ کیا اور وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد نے چیمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر آئی بی اے نے ایتھلیٹس سے خطاب کیا اور طلباءکو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول ہونے کا مشورہ دیا اور آخر میں عہدیداروں کو سووینئر پیش کئے۔