ملتان،16مارچ(اے پی پی):احساس راشن رعایت پروگرام رجسٹریشن میں ملتان ڈویژن سر فہرست،ملک بھر میں ملتان ڈویژن نے ریکارڈ رجسٹریشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈویژنل انتظامیہ کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے گئے ہیں ۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اعزاز اپنی ٹیم کے نام کردیا اور کہا ڈپٹی کمشنرز نے مؤثر حکمت عملی کے تحت 100 فی صد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دکانداروں اور شہریوں کی قلیل مدت میں رجسٹریشن کرکے راشن پروگرام کا آغاز کیا ہے اور کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے انتظامیہ ہر ٹاسک کو پورا کرئے گی اور کہا کہ ڈویژن میں ہر یوسی میں کم از کم 20 کریانہ سٹوررجسٹر کرنا تھے ، ڈویژن کی 495 یونین کونسلوں میں 11668 کریانہ سٹور رجسٹر کئے گئے ہیں۔











