اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ نے منظور کرلی

33

اقوام متحدہ،15مارچ  (اے پی پی): اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ نے منظور کرلی ہے ۔ اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے اسلامو فوبیا پر قرارداد پیش کی۔انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائی ہے ، ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے تدارک کا عالمی دن منایا جائے گا۔