سکھر  یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکجہتی ریلی کا انعقاد

0

سکھر،05اگست(اے پی پی): سکھر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نادر شہزاد خان نے یومِ استحصالِ کشمیر ریلی کی قیادت کی،ریلی میں سندھ رینجرز، پولیس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، علما، شہری، اساتذہ اور طلبہ کی بھرپور شرکت کی،شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے،یکجہتی ریلی میونسپل اسٹیڈیم سے شروع ہوکر سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نادر شہزاد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و جبر کے سامنے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیرقانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی،اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،یومِ استحصالِ کشمیر پر سکھر میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت کی۔