اوکاڑہ؛جامعہ عثمانیہ سے فارغ التحصیل 18 حفاظ کرام کو دستار فضیلت پہنا دی گئی

22

اوکاڑہ،19مارچ(اے پی پی): جامعہ عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ میں وفاق المدارس کاامتحان پاس کرکے جامعہ عثمانیہ سے فارغ التحصیل ہونے والے 18 حفاظ کرام کو دستار فضیلت پہنانےاوراسناد تقسیم کرنے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی ، مہتمم قاری سعید احمد عثمانی، صدر حاجی نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا،قاری عبدالرحمٰن ، قاری عاصم عبد الودود نے تلاوت کلام پاک حافظ عثمان فاروقی ، حافظ عمر بن عبدالعزیز نے نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ مولانا عثمان بیگ فاروقی نے خصوصی خطاب کیا۔

  علما کرام نے جامعہ عثمانیہ کو بامقصد اور معیاری درسگاہ قرار دیتے ہوئے مہتمم قاری سعید عثمانی کاوشوں کو سراہا۔طلباء کے والدین نے بھی جامعہ عثمانیہ کے مہتمم قاری سعید عثمانی اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں طلبہ کو انعامات اور مہمانان کو تحائف سے نوازا گیا اور مولاناغلام محمودانور نے خصوصی دعا فرمائی۔

تقریب میں جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری، عرفان اعجاز، شہزاد علی، سماجی شخصیت رائے فیصل میاں خاں کھرل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ