اوکاڑہ03مارچ(اے پی پی):ضلع بھر میں جشن بہاراں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ جشن بہاراں کے سلسلہ میں میونسپل سٹیڈیم اوکاڑہ میں کبڈی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے، کبڈی مقابلہ جات میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کبڈی کا بہترین کھیل پیش کیا۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت میونسپل سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا ۔











