پاکپتن ، 03 مارچ (اے پی پی ):حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ذہنی طور پر معذور افراد کے چیک اپ اور علاج معالجے کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔جس میں ذہنی طور پر معذور افراد کا نا صرف فری چیک اپ کیا گیا بلکہ ان کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ سماجی تنظیم کی جانب سے لگائے گئیے اس فری میڈیکل کیمپ کو شہریوں نے بے حد سراہا ہے،ذہنی طور پر معذور افراد کو علاج معالجے کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔











