اوکاڑہ ،24مارچ(اے پی پی): ٹی بی کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈی ایچ ڈی سی ہال اوکاڑہ میں سیمینار کا انعقادکیا گیاجس میں (سی ای او ہیلتھ اوکاڑہ) ڈاکٹر عبدالمجید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی، ڈاکٹر خورشید بلوچ پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ، ڈاکٹر حسن بٹ (پلمونولوجسٹ)،ڈاکٹر فخر (ڈی ٹی سی اوکاڑہ)اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
سیمینار میں بتایا گیا کہ بروقت تشخیص اور مکمل علاج سے ٹی بی پر قابو پایا جاسکتا ہے، محکمہ صحت کی طرف سے تمام مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ٹی بی کے ٹیسٹ اورعلاج کی سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
سیمینار کے اختتام پرآگاہی واک کی گئی جس میں ڈاکٹرز، ضلع اوکاڑہ کے اساتذہ اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔











