پاکپتن، 24 مارچ (اے پی پی):پاکپتن میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔میاں رفیق سکھیرا نے صدر جبکہ رانا مصطفیٰ نے جنرل سیکرٹری کے عہدوں کا حلف حلف اٹھایا۔سی او ایجوکیشن اتھارٹی پاکپتن علی شیر سمور نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری کے موقع پر بہترین تعلیمی خدمات پیش کرنے پر عہدیداران میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔حلف برداری کی تقریب میں سی او ایجوکیشن اتھارٹی علی شیر سابق سی او رانا کوثر خاں،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عارف والا حافظ عبدالحق چوہدری،رانا ذاکر حسین جوئیہ سمیت ضلع بھر کے پرائیویٹ سکول مالکان و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز بھی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔











