اوکاڑہ،15مارچ (اے پی پی): نواحی قصبہ اٹھوال خالصہ میں دیوار گر نے کا افسوسناک واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں دو لڑکے جاں بحق ہو گئے۔ بدقسمت لڑکوں کی شناخت حسنین اور اشفاق کے ناموں سے ہوئی۔حسنین کی عمر 6 سال جبکہ اشفاق کی عمر 16 سال تھی۔جاں بحق ہونے والے لڑکے نواحی گاؤں آٹھوال خالصہ کے ہی رہائشی تھے۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔











