کرک ، 15 مارچ (اے پی پی):صوبے کے دیگر اضلاع کیطرح ضلع کرک میں بھی بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ہے ،تحصیل کرک میں حلف برداری تقریب کے دوران تحصیل چئیرمین عظمت خٹک سمیت 22 ویلیج چئیرمینوں ، 20 خواتین، 20 کسان، 20 یوتھ، 2 اقلیت اور چار نیبر ہوڈ کونسل چئیرمینوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض محسود اور اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال سے حلف لیا۔
تحصیل تخت نصرتی میں تحصیل چئیرمین سجاد احمد سمیت 21 ویلیج چئیرمینوں اور 21، 21 خواتین ،کسان، یوتھ اور ایک اقلیتی نشست پر منتخب نمائندے نے اسسٹنٹ کمشنر جالب احمد سے حلف لیا جبکہ تحصیل بانڈہ داودشاہ کے تحصیل چئیرمین عنایت اللہ سمیت 14 ویلیج کونسل چئیرمینوں اور 14 خواتین، 14 یوتھ، 14 کسان ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داودشاہ سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا











