او آئی سی کو دشمن قوتیں ناکام بنانا چاہتی تھیں، بڑی کامیابی ملی؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

42

اسلام آباد،26مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے   ہفتہ کو یہاں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے   کہا ہے کہ او آئی سی کو دشمن قوتیں ناکام بنانا چاہتی تھیں،  کانفرنس  کا  کامیاب انعقاد کر  کے  بڑی کامیابی ملی ہے ۔انہوں  نے کہا کہ او آئی سی کی کامیابی پر پاک فوج، رینجرز، اسلام آباد پولیس اور دیگر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے کیونکہ ملک دشمن اس کانفرنس کو ناکام بنانا چاہتے تھےمگر ہمیں تاریخی کامیابی ہوئی ہے۔