اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میرے انتخابی وعدوں اور خوابوں کی تعبیر ہے؛ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری

39

اٹک،09 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میرے انتخابی وعدوں اور خوابوں کی تعبیر ہے جس کو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پورا کیا ہے ۔

عوام کے نام جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا سنگ بنیاد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ سال رکھا جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور بہترین و جدید زچہ بچہ ہسپتال مارچ 2023 میں مکمل ہو جائے گا جس سے نا صرف شہر بلکہ پورے ضلع اٹک اور کے پی کے اضلاع کے عوام بھی مستفید ہونگے ۔ انہوں نے خصوصی شفقت اور تعاون پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا بھی شکریہ ادا کیا۔