اپوزیشن ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دے، وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم کی نیوز کانفرنس

13

اسلام آباد۔15مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے  کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ کبھی جھکا ہے نہ بکے گا، اپوزیشن کو عدم اعتماد کی بجائے عام انتخابات میں جا کر مقابلہ کرنا چاہیے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوئی، کشمیر کے تنازعہ کو ہر فورم پر دلیرانہ انداز میں اٹھایا گیا، پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہوئے، آزاد کشمیر کے عوام تحریک انصاف کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ منگل کو جموں و کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے  کہا کہ صحافی برادری نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان میں کوئی بھی قومی معامہ ہوتا ہےٍ، اس سے ہم الگ نہیں رہ سکتے، ملک اور قوم کے مفاد کی بات کو ترجیح دینی چاہیے، عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ایسے اقدامات کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کاز کیلئے جو کام کئے اس سے کشمیری ان کے معترف ہیں، افغانستان کے حوالے سے اِ ن کیمرا اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا ذکر کیا، اس وقت اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، اس کا سہرا بھی عمران خان کو جاتا ہے۔