بلوچستان کے لوگ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں؛ گورنر سید ظہور احمد آغا

7

کوئٹہ،23مارچ  (اے پی پی): گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب  سے خطاب میں کیا۔گورنر بلوچستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر  روشن خورشید بروچہ، ڈاکٹر فضل خالق، نرگس حمیداللہ ہزارہ، عظمت حسن بلوچ اور سجاد احمد کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا جبکہ صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں شفیق العالم معذور یار، عبدالرازق، نثار احمد، صابر علی، ڈاکٹر برکت شاہ کاکڑ، صاحبزادہ حمید اللہ (مرحوم)، ایثار حسین ذوق، اسسٹنٹ پروفیسر حسین بخش ساجد، محمد اکبر نسیم، عطاء الرحمٰن خلجی، ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خٹک کے نام شامل تھے۔