ميرپورخاص،08مارچ ( اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی و انچارج ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ بخش علی مہر نے کہا ہے کے بچوں سے ہونے والی ناانصافیوں کو روکے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے، انہیں روکنے کے لیئے ہم سب کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا لازمی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈپروٹیکشن یونٹ میرپورخاص کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے بتایا کے ڈسٹرکٹ میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں قائم چائلڈ پروٹیکش یونٹس کا دورہ کرنے کا مقصد افسران کو جو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی ذمہداریاں سونپیں گئی ہیں انہیں چیک کرنا ہے کے وہ ذمیداریاں بہ خوبی نبھا رہے ہیں یا نہیں اس کے ساتھ ان سے یونٹ کے مسائل کی آگاہی لینا ہے۔
بخش علی مہر نے بتایا کے کم عمری کی شادی کے حوالے سے قانون آگئے ہیں ان پر کام کیا جا رہا ہے اور چائیلڈ ٹریفکنگ پر بھی کام ہو رہا ہے اس کے حوالے سے رولز بھی بن گئے ہیں اور اس کا قانون بھی آگیاہے جب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل کو ڈی سی سی کا میمبر مقرر کیا گیا ہے جب کے اس و قت 29 اضلاع میں چائیلڈ پرٹیکش یونٹ قاہم ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کے ہمارہ تعلق صرف کو آرڈینیشن اورآ گاہی کا ہے کمیٹی کا مقصد چائیلڈ لیبر، بونڈیڈ لیبر، ارلی چائیلڈ میرج اور چائلڈ ابیوس پر انہیں پروٹیکشن مہیا کرنا ہے ہم اس سلسلے میں والدین، لیگل ایڈ سوسائٹی اور این جی اوز کے ساتھ مل کر کام رہے ہیں جب کے میرپور خاص میں اس وقت تک آٹھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے کچھ حل ہو گئے ہیں کچھ ابھی زیرسماعت ہیں۔
اس موقع پر سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر زاہدہ ڈیتھو نے کہا کے چائلڈ پروٹیکشن پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے اور مزید ضرورت بھی ہے اس کے علاوہ کمیونٹی میں چائیلڈ پروٹیکش کے حوالے سے آگاہی کی بہت ضروری ہے چائیلڈ میرج اور ابیوز ہو رہا ہے اسے کے علاوہ ہمارئے جو بچے گلیوں میں گھومتے ہیں ان کے لیئے بھی مسائل درپیش ہیں اس کے ساتھ گھر میں کام کرنے والے بچوں کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے اسٹیٹ کا کام انہیں پروٹیکشن فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر چیئر مین لیگل ایڈ کمیٹی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ایڈ و کیٹ عدنان خرم راجپوت نے کہا کے ہماری طرف سے چائیلڈ ابیوس ہراسمینٹ کے حوالے سے جوبھی کیسز ہیں ان میں ضرورت مندوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کی جاتی ہے ۔
اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے سے کیئے جانے والے کام کے سلسلے میں تفصیل فراہم کی اور یونٹ کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس ۔انہوں نے بتایا کے چائیلڈ پرویکشن یونٹ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پولیس، وومین، نادرہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے تعاون کر رہے ہیں اور انہیں درپیش آنے والے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی جی نے درپیش مسائل کو بہ خوبی سنا اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔











