بہاولنگر؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبارگجر کیجانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا  انعقاد 

28

بہاولنگر،1مارچ ( اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبارگجر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری   کا  انعقاد  کیا۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے.ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق  درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل جاری کئے گئے۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ارشدورک تحصیدار و سب رجسڑار بہاولنگر   محمدظفرعلی مغل  متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا۔ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں  میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔