اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے نیشنل جینڈر پالیسی فریم ورک2022 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ جب تک خواتین ترقی نہیں کریں گی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پالیسی گورننس میکانزم کو قائم کرنے کے بارے میں بات کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے لاءحہ عمل کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وبائی مرض کے بارے میں پاکستان کے ردعمل کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی،ہمارے صحت سے متعلق ہیلتھ ورک فورس میں 76 فیصد خواتین شامل ہیں ۔











