جیکب آباد؛ہندئوں کے تہوار ہولی کی تقریب پنچائتی ہال میں منعقد،ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ نے شرکت کی

20

 جیکب آباد، 18 مارچ (اے پی پی ): ہندئوں کے تہوار ہولی کی تقریب پنچائتی ہال میں منعقد کی گئی، ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ہندو پنچائت کے صدر اور دیگر ہندو برادری کے معززین نے ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ   کا استقبال کیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک دی،ہولی کے تہوار پر ایس ایس پی جیکب آباد ہولی کے رنگ میں رنگ گئے اور ہندو کمیونٹی سے خوشگوار ماحول میں تہوار منایا ۔

 ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  ہندو برادری کے ساتھ ہیں، ہم اپنی خوشیاں اسی طرح مناتے رہیں گے،پولیس اور تمام اقلیتی برادری ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں  گے ،  ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔