ملتان، 18 مارچ (اے پی پی ): قائمقام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب جاوید اکبر ریاض نے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں دفتری امور انجام دیئے اور سائلین کی درخواستوں کی بھی سماعت کی اور ان کی شکایات کے جلد ازالہ کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے محکمہ پولیس سے متعلق مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، سائل حقائق پر مبنی درخواست دیں تو انصاف میں تاخیر نہیں ہو گی، وسائل اور وقت کا بھی ضیاع نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی درخواست سے طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے پولیس افسران اور ملازمین کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے اس خطہ کے عوام کو اپنے مسائل دہلیز پر حل کرانے کی سہولت میسر آئی ہے۔











