حکومتی پالیسی کے تحت گندم خریداری مراکز پر کسانوں، کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ماہم  آصف

15

پاکپتن،30 مارچ (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ماہم آصف کی زیر صدارت گندم خریداری مراکز کے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام گندم خریداری مراکز کو پانچ اپریل کو فنکشنلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف نے کہا ہے کہ گندم خریداری کے سلسلہ میں موثر اقدامات کیے جائیں، حکومتی پالیسی کے تحت گندم خریداری مراکز پر کسانوں، کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں، گندم خریداری مراکز کو5اپریل تک فنگشنل کیا جائے، تمام متعلقہ محکمے ابتداء سے ہی گندم خریداری اہداف کے حصول کے سلسلہ میں مثبت توانائیاں صرف کریں اور گندم خریداری ٹارگٹ کو بروقت حاصل کریں،اجلاس میں اے سی پاکپتن شرجیل  شاہد، اے سی پاکپتن عارفوالہ اظہر طارق وٹو، اے ڈی ایل ڈاکٹر سلیم انجم، ڈی ایف سی اور پولیس حکام سمیت دیگر  متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو گندم خریداری کے سلسلہ میں جانیوالے انتظامات، ملازمین کی ڈیوٹی، گندم خریداری مراکز کی بروقت فنگشنل،گندم خریداری کے اہداف سمیت دیگر مختلف انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں، کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،گندم خریدکے سلسلہ میں مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسانوں، کاشتکاروں کو بر وقت گندم خرید کا معاوضہ دیا جائے، تمام متعلقہ ادارے حکومتی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔