حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پاکپتن میں کل25شوال  سے رمضان بازار کا آغاز کر دیا  جائے گا

40

پاکپتن ،28 مارچ (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی کل پچیس شعبان کو رمضان بازار لگا دئیے جائیں گے،جہاں سے  شہری اشیاءِ ضروریہ عام بازار سے کم شرح منافع پر خرید کر سکیں گے۔

شہریوں کی سہولت کے لئیے ضلع پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں کل چار سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماہم آصف نے ماہِ رمضان کے انتظامات کے حوالے سےمنعقدہ جائزہ اجلاس میں انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان بازاروں میں شہریوں کو ناصرف سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں بلکہ حکومت کہ  طرف سے دئیے گئے اربوں روپے کے رمضان ریلیف پیکج کے مطابق ریلیف کی فراہمی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سیکیورٹی،جنریٹر اور بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔