سکھر؛سندھ ہائی کورٹ کامحکمہ خزانہ سندھ کے ملازمین کو ملازمت پر برقرار رکھنے کا حکم

44

سکھر،03مارچ(اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خزانہ سندھ کے 327 ملازمین ملازمت پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں محکمہ خزانہ سندھ کے برطرف کئے گئے تین ملازمین کی دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی۔عدالت کے فیصلے سے 327 ملازمین کی ملازمت بچ گئی ہے۔ تین متاثرہ ملازمین نے پٹیشن دائر کی تھی۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے تمام 327 ملازمین کو ملازمت پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

 واضح رہے کہ سال 2018 میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ملازمین کی بھرتیوں کو بوگس قرار دیا تھا۔ فیصلے پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کیس ہائی کورٹ سکھر بینچ واپس بھیج کرفیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے پٹیشنرز کے انٹرویو کر کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں نوکری دینے کا حکم دیا۔