سکھر: احتساب عدالت سکھر نے نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

26

سکھر، 03 مارچ (اے پی پی ):  احتساب عدالت نے پی پی رہنما نثار احمد کھوڑو کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وکلا کے ہمراہ احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔

 انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کی۔ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے درخواست کی سماعت کی۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی۔