سکھر؛ احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مختلف مختلف رہنماﺅں کی ضمانت میں توسیع کردی

43

سکھر،14فروری (اے پی پی ): احتساب عدالت سے پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع ،اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی،پیر کے روز سندھ کے ایک صوبائی وزیر اور مشیران سکھر کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت کے جج فرید انور قاضی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب ریفرنسز میں نامزد پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔ وکلاءکے دلائل کے بعد صوبائی وزیر اویس شاہ کی ضمانت میں 28 مارچ،ایم این اے سید ابرار شاہ کی ضمانت میں 31 مارچ ،صوبائی مشیر نواب وسان کی ضمانت میں 31 مارچ ،سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار کی ضمانت میں 28 مارچ اور سابق صوبائی مشیر پہلاج مل کی ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی ہے۔سماعت کے موقع پر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔